مراکش نے یورپ کی طرف جانے والے تارکین وطن کو پکڑ لیا

0

رباط: مراکش یورپ پہنچنے کے لئے تارکین وطن کا اہم ٹرانزٹ روٹ ہے، اور یہ اسپین کے بہت قریب ہے، جبرالٹر اور مراکش کے ساحل میں صرف 15 کلومیٹر فاصلہ ہے، جبکہ شمالی افریقہ میں اسپین کے دو جزائر Melilla اور Ceuta بھی مراکش سے جڑے ہوئے ہیں، یہ دونوں جزائر یورپ پہنچنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم رہے ہیں۔

تاہم اب سختی کے بعد تارکین وطن کشتیوں کے ذریعہ یورپ کا رخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جن کے خلاف مراکش کے حکام نے کارروائیاں تیز کردی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انہوں نے بحیرہ روم کے راستے اٹلی اور مالٹا کا رخ کرنے والے 231 تارکین وطن کو پکڑلیا ہے، ان تارکین کی اکثریت افریقی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.