اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے زرمبادلہ بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

0

روم: اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ برس کے مقابلے میں پاکستان 36 فیصد زائد زرمبادلہ بھیجا ہے، روم میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اعداد وشمار جاری کردئیے، گزشتہ ماہ پاکستانیوں نے 4 کروڑ 79 لاکھ سے زائد ڈالر وطن بھیجے، جبکہ تین ماہ کے دوران اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 22 ارب سے زائد کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ کےدوران اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے پچھلےسال کے مقابلے میں 36 فیصد ریکارڈ زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے، سفیر جوہر سلیم نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے ستمبر کے درمیان اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے 13 کروڑ 73 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا ہے، جو گزشتہ برس 10 کروڑ 10 لاکھ 2 ہزار ڈالر تھا، انہوں نے ماہانہ اعداد وشمار بھی جاری کئے، جن کے مطابق اس سال جولائی میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے 4 کروڑ 94 لاکھ  60 ہزار ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ بھیجا، جو پچھلے سال جولائی میں 3 کروڑ 71 لاکھ 30 ہزار تھا۔

اسی طرح اگست میں  پچھلے سال  کے 3 کروڑ 27 لاکھ 70 ہزار کے مقابلے میں  اس سال 3 کروڑ 99 لاکھ 70ہزار ڈالر بھیجے گئے ،  ستمبر میں بھی اضافہ کا سلسلہ جاری رہا،اورپاکستانیوں نے اٹلی سے 4 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار ڈالر  وطن بھیجے ، جو کہ پچھلے سال  ستمبر میں 3 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.