جرمنی میں پاکستانی کا بڑا اعزاز، کونسا عہدہ مل گیا، جانئے

0

برلن: مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانی اپنی صلاحیتوں سے اہم عہدوں پر پہنچ رہے ہیں، اور ایسا ہی  کچھ اب جرمنی میں بھی سامنے آیا ہے، جہاں ایک پاکستانی نژاد شہری کو ہائیکورٹ کے اعزازی جج کے عہدے پر مقرر کردیا گیا ہے، یہ اعزاز حاصل کرنے والے وسیم بٹ پہلے پاکستانی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دے کر اپنی صلاحتیں منوانے والے پاکستانی نژاد جرمن شہری اور ہائیڈل برگ کی سٹی کونسل کے رکن وسیم بٹ کو اب جرمنی کی مقامی عدالت کا اعزازی جج مقرر کردیا گیا ہے، وسیم بٹ کو 5 برس کے لئے کالسروئے شہر کی ہائیکورٹ عدالت کا اعزازی جج نامزد کیا گیا ہے۔ جرمنی کے عدالتی نظام میں وسیم بٹ پہلے پاکستانی ہیں جن کو اعزازی جج کے اہم عہدہ دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ شہر کی سٹی کونسل کے رکن اور مائیگریشن کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.