موٹروے کو الیکٹرک گاڑیوں کے نیٹ ورک میں بدلنے کا حکومتی منصوبہ

0

اسلام آباد: حکومت نے چین کے بعد برطانوی کمپنی کے ساتھ بھی     الیکٹرک بسیں تیار کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے، آئندہ دو سے تین برسوں میں موٹروے نیٹ ورک کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، الیکٹرک بسیں، ٹرک اور دیگر گاڑیاں آنے سے کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور برطانوی کمپنی کے سی ای او نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت برطانوی کمپنی پہلے مرحلے میں پاکستان کیلئے بسیں تیار کرے گی اور پھر پاکستان کے اندر ان کی  تیاری میں مدد کرے گی۔ اس سے پہلے ایک چینی کمپنی کے ساتھ بھی الیکٹرک بسوں کی تیاری کے لئے  معاہدہ کیا جاچکا ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا  تھا کہ ایک سال میں میری وزارت نے 2 نئی صنعتوں کی شروعات کرائی ہے، طبی مشینری اورالیکٹرک گاڑیوں کی صنعتیں موجود ہی نہیں تھیں، چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں 3 سے 5ارب ڈالر جبکہ میڈیکل مشینری میں 2سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آلو، مٹر بیچ کر نہیں صرف ٹیکنالوجی سے ترقی ممکن ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جے ایف 17تھنڈر اور ٹینک بنا رہے ہیں مگر اپنا ٹی وی اورموبائل نہیں بنا سکے، ہم جب تک الیکٹرانک چیزیں نہیں بنائیں گے تب تک معاشی مسئلے حل نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.