عمران خان سب سے زیادہ فالوورز والے رہنما بن گئے

0

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے فیس بک فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سیاسی رہنما بن گئے ہیں، اس سے قبل ٹائم میگزین نے انہیں دنیا کی سو بااثر مسلم شخصیات میں  شامل کیا تھا۔

جولائی میں شائع ایک عالمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے تھا کہ ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھی ان کے فالورز بڑی تیزی سے بڑھے ہیں، اور ان میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عمران خان ٹوئٹر پر فالوورز کے لحاظ سے دنیا بھر کے رہنماؤں میں 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پبلک ریلیشن فرم برسن کوہن اینڈوولفی (بی سی ڈبیلو) نے کرونا بحران کے دوران دنیا کے مختلف رہنماؤں کے ٹوئٹس کی ریچ اور درست اطلاعات کے حوالے سے رپورٹ تیار کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 8 کروڑ 10 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ ٹوئٹر پر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ایک ارب  ٓبادی والے بھارت کے وزیراعظم مودی دوسرے، پوپ فرانس 5 کروڑ 10 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.