مردہ افراد پر پیسے لینے والا گروپ

0

روم :اٹلی میں ایک نیا مافیا گروپ سامنے آگیا ہے، جس کے بعد بڑے مافیا گروپوں کی تعداد 3 سے بڑھ کر 4 ہوگئی ہے، نیا مافیا گروپ کرونا سے بڑھتی اموات سے بھی فائدہ اٹھا رہا تھا اور مردہ خانوں سے بھتہ لیتا تھا، اور ہر موت پر اس نے فکس بھتہ رکھا ہوا تھا۔

تفصیلات کےمطابق اٹلی میں ایک چوتھا مافیا گروپ سامنے آیا ہے، جو پگالیا کےعلاقے فوگیا میں سرگرم ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق sacra corona unita نامی اس مافیا گروپ سے قبل کلابریا میں ندرانگتا، سسلی میں کوستا نوسٹرا اور کمپانیا میں کمورا گروپ سرگرم تھے، پگالیا میں سامنے آنے والے اس نئے مافیا گروپ کو اٹلی کے نیشنل اینٹی مافیا پراسیکیوٹر فرڈینڈو کفیرو نے عوام اور ریاست کا سب سے بڑا دشمن  قرار دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس  گروپ کے خلاف آٓپریشن میں اس کے 38 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں ان کے 3 سرغنہ بھی شامل ہیں، جبکہ مافیا کو معلومات فراہم کرنے والے ایک کونسل کے ملازم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو مرنے والوں کی معلومات اس گروپ کو فراہم کرتا تھا۔

پگالیا میں سرگرم یہ مافیا گروہ مردہ افراد کو دھندہ کا ذریعہ بنایا ہوا تھا، کرونا کے دوران زیادہ اموات پر وہ زیادہ کمائی کررہا تھا، برطانوی اخبار ’’گارجین‘‘ کے مطابق اس مافیا نے ہر موت پر متعلقہ مردہ خانے سے 50 یورو بھتہ مقرر کر رکھا تھا، ان کے خلاف پولیس نے چھاپہ مارا اور ان کے ٹھکانوں پر موجود کارندوں کو دھر لیا، آپریشن میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں  نے حصہ لیا، گرفتار ہونے والوں میں مافیا کے سرغنہ فیڈریکو ٹرسگولیا اور پاسکولی مورٹی بھی شامل ہیں، یہ مافیا گروپ مردہ  افراد پر بھتہ لینے کے علاوہ دکانداروں اور کاروباری افراد کو بھی دھمکا کر پیسے بٹورتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.