اٹلی سے مہاجرین کی منتقلی کا عمل شروع

0

روم: اٹلی سے تارکین وطن کی منتقلی کا کام کئی ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے، عالمی ادارہ مہاجرین (آئی او ایم) کے تحت مہاجرین کے پہلے گروپ کی منتقلی عمل میں آئی ہے، اسپین بھیجے گئے نئے گروپ کے مہاجرین روم کے لازیو ریجن کے قریب ریسیپشن مرکز میں مقیم تھے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ نے ری سیٹلمنٹ اسکیم کے تحت اٹلی سے مہاجرین کی اسپین منتقلی کا کام شروع کردیا ہے، اور پہلے مرحلے میں 15 مہاجرین کو اسپین منتقل کیا گیا ہے، مہاجرین کو اسپین کے داراحلکومت میڈرڈ منتقل کیا گیا ہے، اور اس سارے پراسیس میں اطالوی وزارت داخلہ، یورپین اسائل سپورٹ آفس اور اسپین کی حکومت شامل تھی، آئی او ایم کی  کوآرڈی نیٹر لارنس ہارٹ نے مہاجرین کی منتقلی شروع ہونے پر  خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں یہ اہم  پیشرفت ہے، اور یہ یورپی یونین کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران اٹلی کے ریسیپشن سینٹرز سے 184 مہاجرین کو دوسرے یورپی ملکوں میں منتقل کیا گیا ہے، ان میں سے جرمنی میں 109، فرانس 59، پرتگال 12 اور فن لینڈ میں 4 مہاجرین کو بھیجا گیا ہے۔

اسپین بھیجے گئے نئے گروپ کے مہاجرین روم کے لازیو ریجن کے قریب ریسیپشن مرکز میں مقیم تھے، اسپین بھیجنے سے قبل آئی او ایم نے ان مہاجرین کو ری لوکیشن کے فوائد سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر بیشتر مہاجرین پرجوش نظر آئے، اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اسپین میں ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اٹلی میں ملنے والے تعاون پر اطالوی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.