پی ڈی ایم جلسوں میں رہنما روٹھنے کی روایت برقرار

0

ملتان: پی ڈی ایم کے جلسوں میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ناراض ہونے کی روایت برقرار رہی، کوئٹہ جلسے میں ن لیگ کے عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری اور پشاور جلسے میں پشتون  تحفظ موومنٹ فٗضل الرحمن سے جھڑپ کے بعد ناراض ہوگئی تھی، توا ب ملتان جلسے میں اویس نورانی ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اویس نورانی کو بھی پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن ملتان جلسہ میں انہیں سیکورٹی پر مامور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اسٹیج  پر ہی نہ جانے دیا، جس پر وہ ناراض ہوگئے، اور فوری ٹوئٹ کرڈا لا،  اویس نورانی نے پی پی پی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوث پی پی کارکنوں نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام رہنماء سیکیورٹی رسک پر ہیں، لیکن ملتان میں صرف پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کوسیکیورٹی دی جاتی رہی، یہ  طرزعمل قابل افسوس ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی مزہ لینے کا موقع ضائع نہیں کیا اور انہوں نے اویس نورانی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ مولانا نورانی کے صاحبزادے سے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیکورٹی  پر مامور کارکنوں کا ناشائستہ رویہ قابل مذمت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.