پی آئی اے نے ایک بار پھر عوام کو خوشخبری سنادی

0

اسلام آباد: پی آئی اے نے اندرون ملک کرائے ایک بار پھر کم کردئیے، موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے کرایوں کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے، کرایوں میں 30 فیصد تک رعایت دی جائے گی، جس کے بعد عملی طور پر پی آئی اے کے کرائے ٹرینوں کی اے سی کلاس کے برابر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے موسم سرما میں اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، کراچی اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 12 ہزار  275 سے کم کر کے 8 ہزار 500 روپے کردیا گیا ہے، اس طرح اب دوطرفہ ٹکٹ 17 ہزار روپے کا ہوگا، اندرون ملک کے دیگر روٹس پر بھی کرائے کم کئے گئے ہیں، رعائتی کرائیوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا، قومی ائر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کو سہولت دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.