کرونا کے وار: پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

0

لاہور: حکومت پنجاب نے کرونا کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلے میں ہوٹل، کیفے اور ریسٹورانٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ریستوران، ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں، کھانے کے لیے بیٹھنے کا انتظام ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ بیٹھنے کے لیے لگائے جانے والے میز اور کرسیوں میں ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلہ رکھا جائے گا، کھلی جگہوں پر بھی کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ماسک پہننے، بار بار ہاتھ دھونے، بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

یاد رہے حکومت نے تمام کاروبار رات 10 بجے بند کرنے کے اوقات کار پہلے سے ہی متعین ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.