پاکستان کے بعد اقوام متحدہ بھی بھنگ کے فوائد سے قائل ہوگئی

0

نیویارک: چند ماہ قبل جب وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کی تجویز پر اس سے طبی اور دیگر فوائد حاصل کرنے کی حکومت نے منظوری دی تھی، تو اس پر اپوزیشن کی جانب سے بہت مذاق اڑایا گیا تھا، تاہم اب اقوام متحدہ بھی اس کے فوائد کی قائل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے نارکوٹیک ڈرگز کے ارکان نے ایک اہم فیصلے میں بھنگ اور گانجا کو ہیروئین اور افیون جیسی خطرناک منشیات کی فہرست سے خارج کردیا ہے، جس کے بعد بھنگ اور گانجا کے لئے عالمی قانون نرم ہوگیا ہے، یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کیا گیا ہے جس نے بھنگ کے طبی استعمال پر تحقیق کو آسان بنانے کی سفارش کی تھی۔ اقوام متحدہ کے منشیات سے متعلق ادارے میں ہوئی ووٹنگ میں 27 ممالک نے بھنگ کو خطرناک منشیات سے نکالنے کے حق میں ووٹ دیا اور 25 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اس طرح بھنگ کو خطرناک منشیات کی فہرست سے نکال دیا گیا، تاہم ابھی بھی اس کا شمار ایسی منشیات میں کیا گیا ہے جن کے استعمال سے خطرہ ہوسکتا ہے۔

اس سے پہلے دنیا کے کئی ماہرین بھنگ کے طبی استعمال پر زور دیتے رہےہیں، اور بالخصوص درد کش ادویات کی تیاری میں   اس کی اہمیت اجاگر کی جاتی رہی ہے، وفاقی وزراء شہریار آفریدی اور فواد چوہدری نے بھی چند ماہ قبل بھنگ کو ضائع  کرنے کے بجائے اس سے ادویات اور دھاگہ بنانے کی تجویز دی تھی، جس پر اپوزیشن نے سخت تنقید کی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کو منظور کرلیا تھا، اور جہلم میں بھنگ کا سرکاری فارم قائم کیا گیا ہے، جہاں اس سے دھاگے   کی تیاری کا پروجیکٹ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.