نوازشریف کے ساتھی و اینکر نجم سیٹھی قبضہ گروپ نکلے، نوٹس جاری

0

لاہور: ن لیگ کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی اور ٹی وی اینکر نجم سیٹھی کی جانب سے اسلام آباد میں قیمتی سرکاری اثاثے پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، نوازشریف دور میں کوڑیوں کے مول لیز پر جگہ لی گئی، لیز ختم ہونے  کے باوجود نجم سیٹھی نے جگہ پر قبضہ ختم نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق  نوازشریف کے قریبی ساتھی اور سابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور اینکر نجم سیٹھی کی جانب سے اسلام آباد میں قیمتی سرکاری اثاثے پر قبضہ کا انکشاف ہوا ہے، نجم سیٹھی نے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سکس میں واقع لوک ورثہ ڈسپلے سینٹر میں نوازشریف دور میں گراؤنڈ اور فرسٹ فلور تین برس کیلئے کوڑیوں کے مول کرایہ پر لیا، مارکیٹ ریٹ پر کرایہ 25 لاکھ بنتا تھا، تاہم ایم ایس وین گارڈ بکس پرائیوٹ لمیٹڈ کے نام پر پوش علاقے میں یہ دو فلور صرف دو لاکھ 32 ہزار ماہانہ پر لئے گئے، بعد ازاں 6 نومبر 2018 کو لوک ورثہ نے یہ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر نجم سیٹھی کورٹ چلے گئے، تاہم فروری 2020 میں نجم سیٹھی کا معاہدہ مکمل ہوگیا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اس قیمتی سرکاری اثاثے کا قبضہ گزشتہ 10 ماہ سے نہیں چھوڑا۔

اب لوک ورثہ نے نجم  سیٹھی کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ساتھ معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود آپ فروری سے اب تک سرکاری جگہ پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں، نوٹس میں نجم سیٹھی کو 7 روز میں جگہ خالی کرنے اور تمام واجبات کلئیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی  کی جائےگی، یہ نوٹس ایڈمنسٹریٹو آفیسر اشفاق احمد  کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے، دوسری طرف مشیر اوورسیز زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف کے سارے ہمدرد لینڈ مافیا ہیں، نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں قیمتی سرکاری جگہ صرف 2 لاکھ کرائے پر لی ہوئی تھی، انہوں نے نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’چڑیا‘‘اب جواب دو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.