اٹلی میں وزیر بھی کرونا سے متاثر، ساری آبادی کو ویکسین لگنے کی تاریخ دیدی

0

روم: اٹلی میں کرونا وزرا تک پہنچ گیا، وزیر داخلہ کرونا کا شکار ہوگئیں، وزیراعظم کو کابینہ اجلاس ملتوی کرنا پڑگیا، دوسری طرف اٹلی کی پوری آبادی کو ویکسین لگانے کے لئے مجوزہ ڈیڈ لائن سامنے آگئی ہے، ویکسین لگنے کے بعد امید ہے کہ وبا پر قابو پالیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وزرا تک پہنچ گیا، پیر کو کابینہ اجلاس تھا، تاہم اجلاس کے دوران خاتون وزیرداخلہ لوزیانہ لیمرگوس کو ٹیسٹ پازیٹو آنے کی اطلاع دی گئی، جو انہوں نے روٹین میں صبح کے وقت کرایا تھا، اطلاع ملتے ہی  کابینہ اجلاس روکنا پڑگیا، اور تمام وزرا کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیرداخلہ فوری طور پر اجلاس سے اٹھ کر چلی گئے، اور اجلاس بھی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا، اطالوی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس ایس اوپیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے ہورہا تھا، تمام شرکا نے ماسک پہن رکھے تھے، اور سماجی فاصلہ موجود تھا، اس کے علاوہ اجلاس کی جگہ کو سینٹائز کیا  گیا تھا، تاہم اس کے باوجود تمام وزرا کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ وزیرداخلہ کے دائیں اور بائیں طرف بیٹھے وزیرخارجہ  لیگوئی ڈی مایو اور وزیر انصاف الفانسو بونا فیڈی قرنطینہ میں بھی چلے گئے ہیں، دوسری طرف پیر کو اٹلی میں کرونا کے کیسز اور شرح اموات میں کمی ہوئی ہے،  اموات 564 سے کم ہوکر 528 جبکہ کیس 18 ہزار 881 سے کم ہوکر 13 ہزار 720   رہے۔

ویکسین شیڈول

اٹلی کے کرونا وائرس کمشنر ڈومنیکو ارکیوری نے کہا ہے کہ حکومت پوری آبادی کو ویکسین فراہم کرے گی، انہوں نے    اس امید کا اظہار کیا کہ ستمبر 2021 یعنی اگلے 10 ماہ میں اٹلی کی ساری آبادی کو ویکسین لگادی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.