مسلسل چھٹے ماہ بھی اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کا سلسلہ جاری رہا

0

کراچی: پاکستان کو ماہانہ 2 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہونے کا سلسلہ مسلسل چھٹے مہینے بھی برقرار رہا، اور رواں ماہ بھی بیرون ملک کام کرنے والوں نے نومبر کے مہینے میں  (2.34 ارب) دو اعشاریہ تین چار ارب ڈالر پاکستان بھیجے، اکتوبر کے مقابلے میں یہ رقم دو اعشاریہ چار فیصد زائد بنتی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب س بھیجی گئی یہ رقم نومبر 2019 سے 28 فیصد زائد ہیں جب کہ رواں مالی سال کے 5 مہینوں کی ترسیلات 11.80 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال کے 5 مہینوں کی ترسیلات تقریبا 27 فیصد زائد ہیں اور  ترسیلات میں بہتری ڈیجیٹل فارمل چینل سے رقم وصولی اقدامات کے سبب ہے، محدود سفری ضرورت کے سبب ڈیجیٹل چینل کا استعمال بڑھا ہے جب کہ ملکی تبادلہ مارکیٹ ریفارمز اور عالمی معاشی حالات کی بہتری بھی ترسیلات میں اضافہ کا سبب ہے۔

سب سے زیادہ رقم کہاں سے موصول ہوئی

مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے نومبر میں 61 کروڑ ڈالر بھیجے، نومبر میں یو اے ای سے 51 کروڑ اور دیگر خلیجی ممالک سے 28 کروڑ ڈالر آئے جب کہ برطانیہ سے 28 اور امریکا سے 18 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

یورپی ممالک میں سب سے زیادہ زرمبادلہ اٹلی سے موصول ہوا، جہاں مقیم پاکستانیوں نے 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کی رقم پاکستان بھیجی، جوکہ پاکستانی روپے میں ساڑھے 7 ارب سے زائد بنتی ہے۔ یہ رقم گزشتہ سال نومبر میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقم 2 ارب 80 لاکھ ڈالر سے تقریبا دگنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.