اہم یورپی شخصیات کرونا میں مبتلا

0

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کرونا پازیٹو آنے کے بعد اسپین کے وزیراعظم نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دوسری جانب فرانس کی خاتون اول میکرون کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، اس دوران جرمنی میں ایک ایسے رکن پارلیمان کو  کرونا ہوگیا ہے، جو کرونا پابندیوں پر یقین نہیں رکھتا تھا۔

جبکہ سوئٹزرلینڈ میں سابق صدر کرونا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کا جمعرات کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، میکرون کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کی اہلیہ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا، جو منفی آیا، تاہم  فرانسیسی صدر نے حال ہی میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہاں ان کی اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے بھی ملاقات ہوئی تھی، میکرون کی رپورٹ سامنے آنے پر ہسپانوی وزیراعظم نے بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر خود  کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ہسپانوی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ 24 دسمبر تک قرنطینہ رہیں گے، جبکہ ان کا فوری ٹیسٹ  بھی کیا جائے گا۔

دوسری طرف ماسک پر یقین نہ رکھنے والے جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت کے رکن کو بھی کرونا ہوگیا ہے، جرمن میڈیا کے مطابق اے ایف ڈی پارٹی کے رکن پارلیمان تھامس سیٹز بھی کرونا کے حوالے سے شکوک رکھتے تھے، اور حکومت کی طرف سے ماسک پہننے کی پابندی سمیت ایس اوپیز نافذ کرنے کے خلاف مسلسل مہم چلا رہے تھے، انہوں نے پارلیمان کے اجلاس میں بھی سوراخ والا ماسک پہن کر شرکت کی تھی، جس پر اسپیکر کو مداخلت کرنی پڑتی تھی، تاہم ا ب یہ رکن پارلیمان خود کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، اور زیر علاج ہیں۔

ادھر سوئٹزرلینڈ کے سابق صدر فلیوی کیوٹی بھی کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، وہ سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ بھی رہے ہیں، اور 81 برس عمر تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.