انگلینڈ میں کرونا کی صورتحاک تشویشناک

0

لندن: انگلینڈ میں کرونا کے یومیہ کیسز پہلی بار 60 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں، طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، آئندہ چند ہفتے خطرناک قرار دے دئیے گئے، انگلینڈ کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ہر 50 میں سے ایک فرد وبا سے متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کرونا کی نئی قسم آنے سے صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے، اور پہلی بار 60 ہزار سے زائد کیس صرف ایک دن میں سامنے آئے ہیں، جس پر طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، اور کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں’’این ایچ  ایس‘‘ کا نظام بیٹھنے کا خدشہ ہے، ہاسپٹل کنسلٹنٹ اینڈ اسپشلسٹ ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر کلاڈیا پاولونی کا کہنا ہے کہ ہم اب ایسی صورتحال میں پہنچ چکے ہیں، جہاں اگلے چند ہفتوں میں این ایچ ایس کے پاس مریضوں کے لئے گنجائش ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ بی بی سی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے ہمیں اسپتالوں کے باہر ایمبولینسوں کی بڑی قطاریں دیکھنے کو مل سکتی ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ نئے قومی لاک ڈاؤن سے صورتحال قابو میں آنے کی بھی امید پیدا ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے کنگز کالج ہاسپٹل لندن نے بتایا تھا کہ آئی سی یو کے بیڈز پر کرونا مریض موجود ہیں، اور اس لئے انہوں نے کینسر سمیت دیگر ارجنٹ آپریشن ملتوی کردئیے ہیں۔ دوسری طرف انگلینڈ کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر سے لے کر 2 جنوری کے درمیان تقریباً 11 لاکھ کرونا مریض گھروں میں موجود ہوں گے۔ انگلینڈ میں ہر 50 میں سے ایک فرد وبا سے متاثر ہے، جبکہ لندن میں یہ شرح بڑھ کر ہر 30 میں سے ایک فرد کے متاثرہونے کی ہے، ادھر لیور پول کے مئیر اسٹیو راتھرم نے بھی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.