یورپی یونین میں ویکسین مہم تیز کرنے کی راہ میں رکاوٹ دور

0

برسلز: یورپی یونین کی میڈیسن ریگولیٹری اتھارٹی نے دوسری ویکسین کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یونین کے رکن ممالک میں ویکسین کی مہم  تیز ہونے کا امکان ہے، یورپی یونین نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی ویکسین بھی   استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی ویکسین بھی استعمال کرنے  کی منظوری دے دی ہے، اس کے علاوہ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے، یورپی یونین کی میڈیسن ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ ایمر کُک کا کہنا ہے کہ وبا پر جلد قابو پانے کے لئے تیزی کے ساتھ ویکسین لگانا ضروری ہے، اور اسے مدنظر رکھتے ہوئے موڈرنا کی ویکسین کی منظوری دی  گئی ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین کے رکن ممالک میں شہریوں کو امریکی کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کمپنی کی مشترکہ تیار کردہ ویکسین لگانے کا کام دسمبر کے آخری ہفتے سے جاری ہے، تاہم ویکسین کی محدود مقدار میں دستیابی کی وجہ سے مہم سست روی سے چل رہی ہے۔ موڈرنا کی ویکسین فائزر کی ویکسین سے زیادہ موثر اور کم حساس ہے۔ موڈرنا کی مؤثریت 94 فیصد جب کہ فائزر کی ویکسین کی 91 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ موڈرنا ویکسین کے لیے درجہ حرات منفی 20 سینٹی گریڈ ہونا چاہیئے، جو کہ دیگر کئی ویکسین کی طرح ہے، جب کہ فائزر ویکسین کو منفی 75 سینٹی گریڈ پر رکھنا ہوتا ہے، اور اس کے لئے زیادہ خصوصی انتظامات کی ضرورت پڑرہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.