عمان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی ورکرز کیلئے دروازے بند، لاکھوں واپس آئیں گےعم

0

مسقط: عمان نے اپنے شہریوں کو روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے غیرملکی ورکرز کی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے، جس سے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کے لئے نہ صرف روزگار کے دروازے بند ہوجائیں گے، بلکہ پہلے سے عمان میں مقیم لاکھوں غیرملکیوں کو بھی واپس اپنے ملکوں میں بھیج دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عمان نے اپنے شہریوں کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے اتوار کو اہم پالیسی کا اعلان  کیا ہے، جس میں کئی شعبوں میں غیرملکی ورکرز کے لئے ویزوں کا اجرا بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان شعبوں میں پہلے سے کام کرنے والے غیرملکیوں کے ویزوں کی بھی تجدید  نہیں کی جائے گی، جس کے بعد انہیں واپس اپنے ملکوں میں  جانا پڑے گا، عمان کی 45 لاکھ کی آبادی میں 40 فیصد غیر ملکی ورکرز ہیں۔

کون سے شعبے غیرملکیوں کیلئے بند ہونگے ؟

عمان کی وزارت لیبر کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنیوں، دکانوں، کار ڈیلرز شپ، فنانس، تجارتی اور انتظامی عہدوں پر آئندہ صرف عمانی شہریوں کو تقرر کیا جاسکے گا، لیکن جس اہم شعبے کو غیر ملکیوں کے لئے بند  کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، وہ ڈرائیور کا ہے، جس میں پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کی بڑی تعداد کام کررہی ہے، عمانی وزارت لیبر کے مطابق کسی بھی قسم کی گاڑی کا ڈرائیور آئندہ کوئی غیرملکی نہیں ہوگا، اور ڈرائیونگ کا شعبہ صرف عمانی شہریوں کے لئے مخصوص کیا جارہا ہے، ان شعبوں میں جو غیرملکی پہلے سے کام کررہے ہیں، ان کے ویزوں کی مزید تجدید نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.