پاکستانی تارک وطن کی مدد کرنے والے 2 اطالوی شہری پھنس گئے

0

 روم: پاکستانی سمیت تارکین وطن کی مدد کرنے والے دو اطالوی شہر  پھنس گئے، عدالت نے یورپ پہنچانے کے الزام میں سزا سنادی ہے، جبکہ انہیں جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا، اور سلوینیا میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی، انہیں ایک پاکستانی نے اٹلی پہنچانے کیلئے فی بندہ 4 ہزار یورو ادا کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق دو اطالوی شہری ایک پاکستانی سمیت 6 تارکین وطن کو اپنی گاڑی میں چھپا کر بوسنیا سے کروشیا کے راستے اٹلی لے جا رہے تھے، تاہم سلوینیا پہنچنے پر پولیس نے ان کی گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ناپولی سے تعلق رکھنے والے دونوں اطالوی شہریوں نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے ان پر قابو پالیا، گاڑی کی تلاشی کے دوران اس سے ایک پاکستانی اور 5 بنگلہ دیشی برآمد ہوئے، جس پر ان کے خلاف  انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا گیا، یہ کیس ستمبر میں پیش آیا تھا، اور اب سلوینیا کی عدالت نے ان دونوں اطالوی شہریوں کو 2 برس 9 ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔

اس کے علاوہ دونوں کو دو دو ہزار یورو جرمانہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ سزا مکمل ہونے کے بعد ان کے سلوینیا میں داخلے پر 4 برس کے لئے پابندی ہوگی، حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اطالوی باشندے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھے، اور انہیں پاکستانی نے فی بندہ 4 ہزار یورو ادا کئے تھے، یہ رقم انہیں اٹلی پہنچانے کے لئے دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.