اٹلی: فائیو اسٹار موومنٹ نامزد وزیراعظم کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئی

0

روم:اٹلی میں نامزد وزیراعظم ماریو دراغی کے باضابطہ انتخاب سے قبل سیاسی موڑ جاری ہیں، پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت فائیو اسٹار موومنٹ نے نامزد وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کیا تھا، تاہم پارٹی میں اختلافی آوازوں کے بعد اب آن لائن ریفرنڈم کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فائیو اسٹار موومنٹ کے رہنما Vito Crimi نے ماریو دراغی سے ملاقات کے بعد ہفتہ کو ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا، تاہم اب پارٹی میں اختلافی آوازیں اٹھنے پر قیادت نے اس معاملے پر آن لائن ریفرنڈم کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پارٹی کے ارکان سے نئی حکومت کی حمایت کے بارے میں رائے لی جائے گی، اور اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن ووٹنگ بدھ کو دن ایک بجے شروع ہوگی، اور 24 گھنٹے جاری رہنے کے بعد جمعرات کو ختم ہوگی، یہ آن لائن ووٹنگ پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر ہوگی، دوسری جانب فائیو اسٹار کے رہنما اور وزیرخارجہ لیگوئی ڈی مایو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا نئی حکومت میں اہم کردار ہوگا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو حکومتوں میں بھی ہم نے کم ازکم آمدن اور اینٹی کرپشن قانون سمیت پارلیمنٹ کی نشستیں کم کرانے جیسے اقدامات کرائے اور آئندہ بھی یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس دوران لیگ پارٹی کے سربراہ ماتیو سالوینی نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے برعکس وہ نئی حکومت کی حمایت کے لئے کوئی شرط نہیں رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر کی اپیل پر غیر سیاسی حکومت کی کھلے دل کے ساتھ حمایت  کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.