اٹلی میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی کاروبار میں چھاگئے

0

روم: اٹلی میں مقیم تارکین وطن کے کاروبار میں آنے کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے، پاکستانیوں سمیت 3 ملکوں کے تارکین وطن اس شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ کاروباری اداروں میں تارکین وطن کا حصہ بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچ گیا ہے، اور ہر 10 کاروباری اداروں میں سے ایک اس وقت تارکین وطن کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوں تو کرونا کی وجہ سےاٹلی کی معیشت خراب صورتحال کا شکار ہے، لیکن اس کے باوجود وہاں تارکین وطن اپنی محنت سے کاروبار میں تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں، اور ان میں سرفہرست تین ممالک  کے شہریوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں، اطالوی چیمبر آف کامرس کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کے ملکیتی کاروباروں اور کمپنیوں میں اضافہ ہورہا ہے، تارکین وطن کے کاروبار کی ایک اور اہم بات یہ ہےکہ وہ زیادہ تر انفرادی طور پر کاروبار کررہے ہیں، کل  6 لاکھ 30 ہزار کمپنیاں تارکین وطن کی ہیں، ان میں پاکستان،نائیجریا اور البانیہ  کے لوگ سب سے آگے ہیں، اور ان کی کمپنیاں زیادہ ہیں، جبکہ یورپی ملک رومانیہ کے شہری  کاروباری کمپنیوں کے حوالے سے  سرفہرست ہیں،دوسری طرف چینی اور مراکشی تارکین وطن  کا کاروبار سمٹ رہا ہے، اور ان کی کمپنیوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔

 اطالوی چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے  کہ 2020  میں تارکین وطن کی   کمپنیوں میں  تقریباً3 فیصد کا  اضافہ ہوا ہے،  زیادہ تر غیر ملکی  دکانیں چلارہے ہیں،  جبکہ  کپڑے کی تیاری ،اور ٹیلی  کمیونیکیشن  شعبے میں بھی وہ آگے ہیں، انفرادی سطح   یعنی دکان وغیرہ کا کاروبار کرنے والے غیرملکیوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہے، جو  اٹلی میں  انفرادی کاروبار کا 15 فیصد سے زائد بنتے ہیں،  جبکہ جوائنٹ اسٹاک کمپنیوں  میں  ایک لاکھ   کمپنیاں تارکین وطن کی ہیں، اسی طرح 39 ہزار  پارٹنر شپ پر چلائی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.