اٹلی میں تارک وطن کے ساتھ کراچی طرز کی واردات

0

میلان: اٹلی میں کراچی طرز کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں تارکین وطن کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ نشانہ بنانے والے افراد میں بھی تارکین وطن ہی شامل تھے، پولیس نے ملوث افراد کو پکڑ لیا ہے، یہ واقعہ گزشتہ برس یکم اکتوبر کو پیش آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جس طرح پاکستان کے شہر کراچی میں آپریشن سے قبل شارٹ ٹرم کڈنیپنگ یعنی مختصر وقت کے لئے اغوا کی واردات کی جاتی تھی، اس سے ملتی جلتی واردات میلان کے قریب ہوئی ہے، یہ واردات گزشتہ برس یکم اکتوبر کو ہوئی تھی، تاہم اب ملزم پکڑے جانے پر اس کی تفصیل سامنے آئی ہے، پولیس کے مطابق مراکش سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ تارک وطن کو اس کے 2 ہم وطن ڈرا دھما کر رات کے وقت ایک خالی فیکٹری لے گئے، جہاں ان کے دو اطالوی ساتھی بھی پہنچ گئے، چار رکنی گروہ نے وہاں اغوا کرکے لائے تارک وطن کو برہنہ کرکے تشدد کیا، اور اس سے  بینک کارڈ کی پن دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کا بٹوہ ملزمان نے پہلے ہی مرحلے میں چھین لیا تھا، اس نے پن بتانے سے انکار کیا تو ملزمان نے اسے چوتھی منزل سے نیچے گرانے کی دھمکی دی، جس پر وہ انہیں پن کوڈ بتانے پر مجبور ہوگیا، پن ملنے کے بعد ملزمان اس کا بینک کارڈ لے کر اے ٹی ایم پر گئے، اور وہاں سے 1800 یورو نکال لئے، جس کے بعد یرغمال بنائے گئے مراکشی تارک وطن کو ڈرا دھمکا کر چھوڑ دیا گیا، اسے دھمکی دی گئی کہ اگر پولیس  کو اطلاع دی تو پھر  نشانہ بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.