ویکسین کتنی موثر دنیا بھر کی نظریں برطانیہ پر

0

لندن: کرونا ویکسین لگانے میں دنیا میں سب سے آگے برطانیہ پر ساری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں، وہاں لاک ڈاؤن نرم ہونے پر کیا ہوتا ہے، ویکسین زندگی معمول پر لانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں، جون میں لاک ڈاؤن مکمل ختم ہونے پر کیا ہوگا، اس حوالے سے برطانوی ماہرین نے بھی جائزہ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ شہریوں کو ویکسین لگانے میں دنیا میں سب سے آگے ہے، اس لئے دنیا بھر کی نظریں وہاں لگی ہوئی ہیں، کہ 21 جون کو لاک ڈاؤن مکمل اٹھنے پر وہاں کیا ہوتا ہے، ویکسین کتنی موثر ثابت ہوتی ہے، ایسے میں برطانوی ماہرین نے بھی رپورٹ تیار کرلی ہے، اور یہ رپورٹ کچھ امید افزا نہیں ہے، سائنٹفک ایڈوائزری گروپ آف ایمرجنسیز (Sage) نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں لاک ڈاؤن ختم ہونے پر ملک کو کرونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جس میں اموات بھی شروع ہوجائیں گی، جنوری کی طرح ایک بار پھر اسپتال مریضوں سے بھرسکتے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے آخر یا اگست میں کرونا دوبارہ شدت اختیار کرسکتا ہے، ماہرین نے حکومت کو بتایا ہے کہ ویکسین پروگرام کے باوجود معمول کی زندگی کی واپسی نظر نہیں آرہی، ویکسین لگانے کے باوجود کوئی فرد کرونا سے سو فیصد محفوظ نہیں ہوجاتا، کیوں کہ کرونا کی نئی نئی  اقسام سامنے آرہی ہیں۔

دوسری طرف چیف میڈیکل افسر کرس وٹی اور چیف سائنٹفک ایڈوائزر سر پیٹرک ویلنس نے بھی وزیراعظم بورس جانسن پر زور دیا ہے کہ سماجی فاصلوں کی شرط کم ازکم ایک برس تک برقرار رکھی جائے، اسکائی نیوز کے مطابق دونوں ماہرین کے ساتھ وزیراعظم جانسن مشاورت کررہے ہیں کہ کس طرح انفیکشن کی سطح کنٹرول میں رکھی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.