معروف عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے

0

ممتاز عالم دین  جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مھتمم شیخ الحدیث مفتی محمد  نعیم مختصر علالت کے بعد ہفتہ کی شب کراچی میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی محمد نعیم طویل عرصے سے عارضہ قلب میں تھے، ہفتہ کی شام کو اچانک طبعیت ناز ساز ہوئی اور ان کو فوری طور پر نجی ہسپتال  منتقل کیا گیا تاہم راستے میں ہی انتقال کرگئے۔

جامعہ بنوریہ کے ترجمان کے مطابق مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

ان کی نماز جنازہ  اتوار کو(کل) بعد نماز عصر 5:45 جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی میں ادا کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:مفتی نعیم صاحب کے دادا کا تعلق کس مذہب سے تھا؟، وہ کیسے مسلمان ہوئے

 مفتی محمد نعیم  1958 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.