وادی گلوان کے قریب پاک چین فوجی مشقیں؟، ویڈیو سامنے آنے پر بھارت خوفزدہ

0

بیجنگ: وادی گلوان کے قریب چینی فوج کے ساتھ پاک فوج کی مشقوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ برفانی پہاڑوں پر مشقیں کررہے ہیں، دونوں دوست ملکوں کے فوجی ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے برف پوش پہاڑ پر چڑھ رہے ہیں، اور ایک دوسرے کیلئے زندہ باد کا نعرہ بھی لگارہے ہیں۔

ان ویڈیوز کے ذریعہ چین نے بھارت کو پیغامات پہنچا دیا ہے کہ ایک تو پاکستان اور وہ متحد ہیں اور دوسرا یہ کہ بھارت کو چینی طاقت کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین مل کر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارتی فوج کی دہائی

چینی فوج کی موج مستی

چینی فوج کی لداخ میں سرگرمیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جو ممکنہ طور پر وادی گلوان کی ہے، جہاں انہوں نے نہ صرف بھارت کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے، بلکہ اس کے 20 فوجی بھی مارے ہیں۔

ویڈیو میں چینی فوجی موج مستی کرتے نظر آتے ہیں، اور وہ برف پگھلا کر اپنے لئے پانی حاصل کررہے ہیں، جبکہ نوڈلز بھی تیار کرتے اور کھاتے دکھائی دے رہے ہیں، ان کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ واضح ہے۔

چینی فضائیہ کا انتباہ 

اس دوران چینی فضائیہ نے بھی طاقت کے اظہار کے لئے ویڈیو جاری کی ہے، جس میں اعلیٰ افسر بھارت کا نام لئے بغیر خبردار کررہا ہے کہ دشمن جان لے، ہم بہت طاقتور ہیں، ہم 5 منٹ کے اندر دشمن کے گھر گھس کر اسے سبق سکھا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.