کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ٹھکائی، 2 چوکیاں تباہ

0

مظفر آباد: کنٹرول لائن پر پاک فوج نے بھارت  کو بھاری  نقصان پہنچایا ہے، دشمن کی 2 چوکیاں تباہ کردی گئیں، جس سے متعدد بھارتی فوجی مارے گئے ہیں، بھارتی فائرنگ سے کنٹرول لائن کے قریب واقع تلواڑی گاوں کا رہائشی نوجوان شہید ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق  لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے   چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی ،جس پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے  منڈا کولی ٹاپ پر واقع بھارتی چوکی نمبر1046 سمیت ددچوکیوں کو   نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کردیا ہے۔

پاک فوج کی کارروائی میں 4 سے 6 بھارتی فوجی  ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پاک فوج کے جواب کےبعد بھارتی چوکیوں سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا اور فائرنگ بھی بند ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.