اٹلی اور اسپین جزوی لاک ڈاؤن کی طرف بڑھنے لگے

0

روم:اٹلی اور اسپین نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے،اسپین کے دو ریجنز میں یونیورسٹیوں کو بھی بند کرکے آن لائن کلاسز کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،اٹلی کی حکومت نے ملک میں یومیہ کرونا کیسز 5 ہزار سے بڑھنےکے بعد نئی پابندیاں لگانے کی تیاری کرلی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اطالوی حکومت نےاس حوالے سے جو مسودہ تیار کیا گیا ہے،اس کے تحت تمام پارٹیوں پر پابندی لگادی جائے گی،شادی اور اموات کے موقع پر بھی لوگوں کی شرکت محدود کی جائے گی،شادی کی تقریب میں صرف 10 جبکہ آخری رسومات میں 15 سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 گھروں پر بھی 10 سے زائد مہمان بلانے کی اجازت نہیں ہوگی،خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کئے جائیں گے،اسی طرح کھیلوں کا ایسا کوئی مقابلہ منعقد نہیں کیا جاسکے گا جس میں 6 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں،دفاتر سمیت ملازمت کی جگہوں پر بھی سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لئے سختی کی جائے گی،تاہم اطالوی وزیر صحت رابرٹو سپرانزا کا کہنا ہے کہ حکومت قرنطینہ کی مدت 14 سے کم کرکے 10 روز کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اسپین میں پابندیاں

اسپین کے دو ریجنز کیتولینیا جس کا بارسلونا بھی حصہ ہے اور نویری نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے،کیتولینیا کے حکام نے کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اگلے پندرہ روز تک ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کریں جبکہ یونیورسٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن تعلیم دیں۔

نویری میں بار اور ریستوران رات 10 بجے بند کرنے ،ان میں گنجائش سے صرف 30 فیصد افراد کو سروس دینے کا حکم دیا گیا ہے،اس کے علاوہ 6 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.