فیکٹری میں چھپے تارکین برآمد، مالکان بھی پکڑے گئے

0

بارسلونا: اسپین میں چھاپے کے دوران تارکین وطن کا استحصال کرنے میں ملوث  فیکٹری مالکان پکڑے گئے، تارکین وطن ڈیپورٹ ہونے کے خوف سے چھپ کر کام کرتے تھے، چھاپے کے دوران یہ تارکین کپڑوں کے بنڈلوں کے پیچھے چھپے ہوئے تھے، اور ان کے رہنے کے حالات انتہائی خراب تھے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی پولیس نے ایک چھاپے کے دوران فیکٹری میں چھپے ہوئے 20 تارکین وطن کو برآمد کرلیا ہے، مذکورہ تارکین کو اسپین کے شہر Murcia میں چھاپے کے دوران برآمد کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران یہ تارکین کپڑوں کے بنڈلوں کے پیچھے چھپے ہوئے تھے، ان کے رہنے کے حالات انتہائی خراب تھے، اور وہاں صفائی کا بھی کوئی مناسب بندوبست نہیں تھا، ان تارکین وطن سے فیکٹری مالکان انتہائی کم تنخواہ میں کام لے رہے تھے، اور انہیں 2 یورو فی گھنٹہ ادائیگی کی جاتی تھی، جو اسپین میں کم ازکم تنخواہ ایک ہزار 50 یورو کے حساب سے نصف سے بھی کم ہے، اس فیکٹری میں تیار ہونے والا کپڑا افریقی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔

حکام نے ان تارکین کا استحصال کرنے میں ملوث فیکٹری مالک اور اس کے دو بیٹوں کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے ان تینوں پر تارکین وطن کے استحصال، انہیں غیر صحت مند ماحول میں رکھنے سمیت کم تنخواہ دینے کے چارج لگائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.