کورونا سے بڑا نقصان، آئی ایس آئی کے بلوچستان سیکٹر کمانڈر انتقال کرگئے

0

کوئٹہ :کورونا سے پاک فوج کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے،اور آئی ایس آئی کےبلوچستان میں سیکٹر کمانڈربریگیڈئیر احسن افضل اس وبا کا شکار ہوکر  شہید ہوگئے،

بریگیڈئیر احسن افضل کا تعلق 89 ویں  پی ایم  اے لانگ کورس سے تھا اور ان کا شمار ایک قابل انٹیلی جنس افسر میں ہوتا تھا۔

بلوچستان میں بیرونی قوتوں  کی ایما پر جاری دہشت گردی کو روکنے کیلئے انہوں نےنمایاں خدمات انجام دیں،اور دشمن کے  بڑے بڑے منصوبے ناکام بنائے۔

صوبے میں امن وامان  کی  موجودہ بہتر صورتحال میں ان  کی خدمات کا نمایاں کردار ہے، انہیں بلوچستان میں پاکستان دشمنوں کے سامنے  مضبوط ڈھال سمجھا جاتا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.