گجرات، جہلم اور گجرخان والوں کیلئے خوشخبری، اب انہیں بھی ملے گا آرام دہ سفر

2

جہلم: پنجاب کے ضلع گجرات، جہلم اور گجر خان والے بھی ہوجائیں خوش، اب انہیں بھی ملے گا موٹروے کا آرام دہ سفر، جی ہاں وزیراعظم عمران خان نے کھاریاں سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ کے سیکشن کو موٹروے میں بدلنے کی اصولی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی جلد کام شروع کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کئے جانے کا امکان ہے، کھاریاں سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ کے اس حصے کو موٹر وے میں بدلنے کے لئے اس میں ایک لائن کا اضافہ کیا جائے گا، جبکہ راستے میں آنے والے شہروں میں بائی پاس دئیے جائیں گے۔

اس منصوبے سے نہ صرف ان 3 اضلاع کے لوگوں کے لئے راولپنڈی کا سفر سمٹ جائے گا، بلکہ جی ٹی روڈ کے ذریعہ لاہور سے راولپنڈی کی مسافت میں بھی ایک گھنٹہ تک کمی ہوجائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو بعد ازاں سیالکوٹ موٹر وے سے بھی جوڑ دیا جائے گا، جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ پہلے مرحلے میں ہی اسے سیالکوٹ موٹروے تک توسیع دے دی جائے۔

اگر اسے سیالکوٹ سے جوڑ دیا تو س صورت میں لالہ موسیٰ، گجرات اور وزیرآباد کے عوام کو بھی موٹروے کی سہولت مل جائے گی، جبکہ سیالکوٹ، لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹ جانے والوں کو بھی آرام دہ سفر میسر آجائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے جی ٹی روڈ کے اس حصے کو موٹر وے میں بدلنے کی منظوری دےدی ہے ۔

2 Comments
  1. مدثر ارشاد says

    خواب خواب ہوتے ہیں جو پورے کرنے کے لیے ایک عزم چاہے عمران خان نے اگر منصوبہ شروع کر بی دیا تو پھر اللہ‎ ہی حافظ ہے جہلم والوں کا پھر انھ پنڈی جانے کے لیے مزید 2 گھنٹے پہلے ہی۔ نکلنا پڑے گا اسکی سب سے بڑی مثال brt ہے اس لے اے قوم گبھہرنا نہیں جو حل پشاور کا ہو جو حل کرونا کا ہورہے ہے جو حل معیشت کا ہوا مجھے عمران پر پورا بھروسہ ہے وہی حل اس موٹروے کا ہوگا

  2. Tasadduq says

    واقعی خوشخبری ہے۔ اگر عمل ہو تو

Leave A Reply

Your email address will not be published.