چھوٹا سا بھوٹان بھی بھارت کو آنکھیں دکھانے لگا

0

نئی دہلی: چین اور نیپال کے بعد بھارت کی چھوٹے سے ہمالیائی ملک بھوٹان کے ہاتھوں بھی رسوا ہونے کی باری آگئی، پاکستان کا پانی روکنے کے خواب دیکھنے والے بھارت کا پانی بھوٹان نے روک لیا ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی دانشور اشوک سوائن نے کہا کہ اب لوگ مان لیں کہ مودی واقعی عالمی رہنما ہیں، کیوں کہ بھارت کے تمام ہمسائے ایک ایک کرکے انہوں نے دشمن بنالیے ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق آسام کے سرحدی ضلع باکسا کا پانی بھوٹان نے کوئی وجہ بتائے بغیر روک لیا ہے، بھوٹان کے اس فیصلے کے خلاف ضلع باکسا اور دیگر علاقوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کسان اس پر احتجاج کررہے ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھوٹان سے رابطہ کررہے ہیں، اور جلد ہی کوئی حل نکل آئے گا، لیکن کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی روکے جانے سے فصلوں کی بوائی کا سیزن گزرتا جار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.