پاکستانی سرمایہ کاروں نے بھی دشمن کا منصوبہ ناکام بنادیا

0

کراچی: دہشت گرد پاکستانی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرنے میں ناکام ہوگئے ، پیر کی صبح مارکیٹ کھلنے کے وقت پر دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، جو فورسز نے ناکام بنادیا، اسی طرح پاکستانی اسٹاک سرمایہ کاروں نے دہشت گردوں کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ ناکام بنادیا اور پورے اعتما د کے ساتھ دن میں کاروبار کیا ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

مارکیٹ نے حملے کے نفسیاتی اثرا ت نہ لئے اور سودے معمول کے مطابق ہوئے، کاروباری سیشن 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مجموعی طور پر 15 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مالیت 5 ارب 62 کروڑ روپے رہی۔

حصص مارکیٹ میں آج 171 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 136 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.