نئے پاکستانی سفیر نے عہدہ سنبھال لیا، اٹلی کے صدر سے ملاقات

0

روم: اٹلی کےصدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان پہلے ہی دوستانہ تعلقا ت قائم ہیں اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کیخلاف پاکستان اور اٹلی نے مل کر کوششیں کی تھیں اور اس اقدام کا ممکنہ راستہ روکا تھا۔

اٹلی میں پاکستان کے نئے سفیر جوہر سلیم نے اطالوی صدر سرگیو مترالے سے ملاقات کی اور انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کرکے اٹلی میں سفارتی ذمے داریاں سنبھال لی۔

ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات کے بعد پاکستانی سفیر نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے، اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خصوصی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.