غیر قانونی نشریات پر معطلی،چینل 24 نے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے لے لیا

0

لاہور: ہائیکورٹ سے ایک اور اسٹےآگیا،عدالت نے چینل 24 غیر قانونی طور پر چلانے پر پیمرا کی طرف سے معطل کیا گیا لائسنس بحال کردیا۔

پیمرا کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے،اس لئے لاہور ہائیکورٹ اس کی سماعت نہ کرے اور درخواست گزار اپنا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرسکتے ہیں،تاہم عدالت نے ان کی درخواست قبول نہ کی اور چینل 24 کی در خواست پر پیمرا کیخلاف اسٹے (حکم امتناع) دے دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا سے بدھ کو جواب بھی طلب کرلیا، پیمرا نے غیر قانونی نشریات پر جمعہ کو چینل 24 کا لائسنس معطل کیا تھا۔

پیمرا نے قرار دیا تھا کہ سینٹرل میڈیا نیٹ ورک نے ویلیو ٹی وی کے نام پر انٹر ٹینمنٹ چینل کا لائسنس لیا تھا لیکن اب غیر قانونی طور پر چینل 24 کے نام پر نیوز اور حالات حاضرہ کے پروگرام چلائے جارہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے منگل کو چینل 24 کو حکم امتناع دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی روز سماعت کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.