ویزہ ختم ہونے والوں کو یو اے ای چھوڑنے کا حکم

0

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے سیاحتی ویزہ (وزٹ ویزہ) پر موجود ان افراد کو 10 اگست تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، جن کے ویزے یکم مارچ کے بعد ختم ہوچکے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق 10 اگست تک یواے ای نہ چھوڑنے والے سیاحتی ویزہ ہولڈرز کو زائد قیام پر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سے قبل جمعہ کو یواے ای کے حکام نے رہائشی ویزہ (ریزیڈنسی پرمٹ)سمیت تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز کے لئے اعلان کیا تھا کہ کرونا کی وجہ سے 31 دسمبر تک جو رعایت دی گئی تھی، اسے واپس لے لیا گیا ہے، اور جن افراد کے پاس رہائشی پرمٹ یا دیگر ویزہ ہیں ، وہ ان کی تجدید کیلئے رجوع کریں ، اس کے لئے یواے ای کے حکام نے پورا شیڈول بھی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عرب امارات نے ویزوں، رہائشی پرمٹ کی تجدید کیلئے اہم اعلان کردیا

شیڈول

یواے ای حکام نے بتایا تھا کہ ویزوں، شناختی کارڈ اور رہائشی پرمٹ کی تجدید کا کام 12 جولائی سے شروع کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ان لوگوں کی دستاویزات کی تجدید کی جائے گی، جن کے ویزے، رہائشی پرمٹ یا دیگر دستاویز مارچ اور اپریل میں ختم ہوئی ہیں، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں 8 اگست سے ان لوگوں کی درخواستیں وصول کی جائیں گی، جن کے ویزے، رہائشی پرمٹ یا دیگر دستاویز مئی میں ختم ہوئی ہیں۔

اسی طرح یکم جون سے 11 جولائی کے درمیان جن لوگوں کی دستاویزات کی میعاد پوری ہوئی ہے، ان کی درخواستیں 10 ستمبر سے وصول کی جائیں گی ،12 جولائی کے بعد جن کی دستاویزات کی مدت پوری ہورہی ہے ، ان کیلئے کوئی مخصوص تاریخ نہیں دی گئی۔

حکام نے کہا تھا کہ دستاویزات کی تجدید او رتوسیع کیلئے سمارٹ سروس کا فائدہ اٹھایا جائے ، اور ادارے کی ویب سائٹ (ica.gov.ae) سے رجوع کیا جائے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.