پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد: پی آئی اے نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی۔ 14 اگست سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان۔ برطانیہ کے بعد اٹلی۔ فرانس اور اسپین سمیت دیگر یورپی ملکوں کے لئے بھی پروازوں کی بحالی کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنوں کا معاملہ سامنے آنے پر برطانیہ اور یورپی یونین نے گزشتہ ماہ پی آئی اے پروازوں پر پابندی لگادی تھی ۔جس سے یورپ میں میم پاکستانیوں کے لئے بہت مسائل پیدا ہوگئے تھے۔ بالخصوص قومی ائیر لائن پاکستانیوں کی میتیں مفت وطن لاتی ہے۔ جبکہ غیر ملکی ائیر لائنز اس کے بھاری چارجز وصول کرتی ہیں۔ جس سے میتیں لانا مشکل ہوگیا تھا۔ اسی طرح پی آئی اے بندش کے بعد دیگر ائیر لائنز نے کرائے بھی بڑھا دئیے تھے۔ 

تاہم اب وزیراعظم عمران خان اور پی آئی اے چیف ارشد ملک کی کوششوں سے برطانیہ کا آپریشن بحال ہورہا ہے۔14 اگست سے لندن ، مانچسٹر اور بر منگھم کے لئے پروازیں چلنا شروع ہوں گی۔ برطانیہ میں بحالی کے بعد یورپی پابندی ختم ہونے کا بھی امکان روشن ہوگیا ہے

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے مسافر براہ راست پاکستان سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے درمیان سفر کر سکیں گے، پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14 اگست سے پروازوں چلانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ائیرلائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دئیے تھے تاہم پی آئی اے کی پروازوں کے چلنے کے بعد کرائے واپس عام سطح پر آنا متوقع ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازوں کے اوقات کار سے متعلق اعلان عید کے فوراً بعد کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.