انشورنس کے پیسے حاصل کرنے کیلئے یورپی دوشیزہ نے ہاتھ کاٹ دیا

0

سلوینیا: انشورنس تو تحفظ کیلئے ہوتی ہے، تاہم کچھ لوگ انشورنس والوں کو دھوکہ دے کر جلد امیر ہونے کی کوشش بھی کرتے ہیں، کچھ تو انشورنس کے پیسے لینے کیلئے جعلی مرنے کا ناٹک رچا جاتے ہیں، اور ایسے واقعات بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں کہ انشورنس کے پیسے حاصل کرنے کیلئے ماردیا۔

تفصیلات کے مطابق سلوینیا کی ایک 22 سالہ لڑکی نے گزشتہ برس 2019 میں پہلے اپنی 5 انشورنس کرائیں اور اس کے بعد اپنی کلائی کاٹ کر یہ دعویٰ کیا کہ وہ درختوں کی کٹائی میں مصروف تھی کہ اس دوران اس کی کلائی کٹ گئی ہے، لیکن اصل میں وہ ایک ملین  یورو کی انشورنس رقم حاصل کرنے کے چکر میں تھی، اور اس نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر ہی یہ   منصوبہ بنایا، پیسوں کیلئے اس نے اپنی کلائی کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا۔

ولیجا ایڈلسک نے گول آری سے اپنی کلائی کاٹی اور پھر کٹی ہوئی کلائی وہیں چھوڑ کر اپنے دوست کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئی، تاکہ ڈاکٹر اس کی کلائی جوڑنے کی کوشش نہ کرسکیں اور وہ معذوری کی انشورنس حاصل کرسکے، تاہم پولیس اور طبی عملے نے فوری طور پر متعلقہ جگہ پہنچ کر اس کی کلائی اٹھائی اور اسپتال پہنچا دیا، جہاں ڈاکٹروں نے مذکورہ لڑکی کی کلائی کامیابی سے جوڑ دی۔

شک کیسے پڑا؟

ولیجا ایڈلسک اور اس کے دوست کی جانب سے کٹی ہوئی کلائی اسپتال لانے کے بجائے وہیں چھوڑ آنے  پر حکام کو شک پڑا، اور پھر تحقیقات کی گئیں، تو پتہ چلا کہ اس جوڑے نے کلائی کاٹنے سے پہلے مصنوعی اعضا فراہم کرنے والی ویب سائٹس  سرچ کی تھیں، اس طرح یہ معاملہ انشورنس کا نکلا، جس پر جوڑے کیخلاف مقدمہ بنا کر گرفتار کیا گیا، اب عدالت نے ولیجا ایڈلسک کو انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلئے دانستہ کلائی کاٹنے کا مجرم قرار دے دیا ہے، اور اسے 2 برس قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ اس کے 30 سالہ دوست کو تین برس قید بھگتنا پڑے گی دوست کے والد کو بھی  جرم میں مدد پر ایک برس کی معطل سزا سنائی گی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.