خود انحصاری کی طرف ایک اور قدم

0

اسلام آباد: پاکستان کو خود انحصار بنانے کی حکومتی پالیسی کو ایک اور کامیابی ملی ہے، اور وینٹی لیٹر ز کے بعد دل میں ڈالے جانے والے اسٹنٹ کی تیاری بھی ملک میں شروع ہوگئی ہے، جس کے ساتھ پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والا دنیا کا  18واں ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اسٹنٹ بنانا شروع کردئیے ہیں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کے تحت اسٹنٹ کی مینو فیکچرنگ شروع کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والا ترکی کے بعد دوسرا اسلامی ملک بن گیا ہے، جبکہ دنیا کا اٹھارہواں ملک ہے جو اسٹنٹ تیار کرے گا۔ اس سے ملک کو سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی جو وہ اسٹنٹ باہر سے منگوانے پر خرچ کرتا تھا، جبکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، پاکستان جلد اسٹنٹ کی تیاری میں اضافہ کرکے انہیں دوسروں ملکو ں کو فروخت بھی کرنا شروع کردے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو نسٹ میں اسٹنٹ کی تیاری کے مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو خود انحصاری کے راستے پر ڈال دیا ہے، ہمارے سائنسدانوں، انجئینرز اور نوجوانوں کو قدرت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، ہم چند ماہ پہلے تک ماسک بھی باہر سے منگواتے تھے، لیکن ہم نے خود انحصاری کا فیصلہ کیا اور چند ماہ میں ہم طبی ماسک۔ وینٹی لیٹرز، حفاظتی لباس اور اب اسٹنٹ بھی بنانا شروع ہوگئے ہیں، یہ زندہ قوموں کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ بالخصوص اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ انہیں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.