اٹلی سے تارکین وطن کی دیگر ممالک میں منتقلی

0

روم: نئے یورپی یونین معاہدے کے تحت اٹلی سے مہاجرین کی مزید کھیپ کو دیگر ممالک میں منتقل کردیا گیا ہے، ستمبر سے اب تک اٹلی سے 124 مہاجرین کو دوسرے یورپی ملکوں میں منتقل کیا جاچکا ہے، عالمی ادارہ مہاجرین نے کہا کہ معاہدے کے تحت تارکین وطن کی مختلف یورپی ممالک میں منتقلی کیلئے ادارہ تعاون فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی سے مزید 60 مہاجرین کو جرمنی بھیج دیا گیا ہے، ان مہاجرین کو جنوبی اٹلی میں کلابریا ریجن کے علاقے کروتون سے جرمنی میں ہینور منتقل کیا گیا ہے، اطالوی حکومت نے اس منتقلی کی تصدیق کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ عمل ستمبر 2019 میں کئے گئے مالٹا سمجھوتے کے تحت مکمل کیا گیا ہے، اب تک اٹلی سے مجموعی طور پر 1139 مہاجرین کو دوسرے یورپی ملکوں میں بھیجا جاچکا ہے، اور مزید تارکین وطن کی منتقلی بھی جلد کی جائے گی، جرمنی بھیجے گئے مہاجرین اٹلی کے مختلف ریجنز کے ریسیپشن سینٹرز میں مقیم تھے، اور انہیں جرمنی بھیجنے کیلئے  کروتون لایا گیا تھا۔

اس سے پہلے ستمبر میں عالمی ادارہ برائے مہاجرین نے اٹلی سے 49 مہاجرین کو جرمنی، 59 کو فرانس، 12 کو پرتگال اور 4 کو فن لینڈ منتقل کیا تھا، عالمی ادارہ مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ اطالوی وزارت داخلہ، یورپی کمیشن اور اسائل سپورٹ آفس کے ساتھ مل کر مہاجرین کی ری لوکیشن کا کام کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.