یورپ جانے کی کوشش میں تارکین سمندر میں ڈوب گئے

0

میڈرڈ: یورپ آنے کے خواہشمند تارکین وطن کو اس سال کا سب سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے، امدادی کارروائیوں میں اسپین اور سینیگال کی بحریہ نے حصہ لیا، تاہم کشتی پر سوار زیادہ تر تارکین موت کے منہ میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ آنے والے تارکین وطن کی کشتی کو سینیگال کے قریب حادثہ پیش آیا، کشتی میں 200 سے زائد افراد سوار تھے، لیکن اس میں آگ لگ گئی، جس سے وہ ڈوبنے لگی، کشتی پر سوار تارکین وطن نے جانیں بچانے کے لئے سمندر میں چھلانگیں لگادیں، اور وہ بے رحم موجوں کی نذر ہونے لگے، عالمی ادارہ مہاجرین نے بتایا ہے کہ 140 سے زائد تارکین وطن ڈوب کر جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جو اس سال کا بدترین حادثہ ہے، یہ حادثہ سینیگال کی سمندری حدود میں پیش آیا ہے، کشتی میں آگ لگی دیکھ کر سب سے پہلے ماہی گیروں کی کشتیاں ان کی مدد کے لئے پہنچیں۔

بعد ازاں سینیگال اور اسپین کی بحریہ بھی اس میں شامل ہوگئی، لیکن 200 میں سے صرف 60 تارکین کو بچایا جاسکا ہے، یہ تارکین وطن بحیرہ روم میں سختی کی وجہ سے بحیرہ الکاہل کا خطرناک راستہ اختیار کرکے اسپین کے کینری جزائر میں پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس روٹ کے خطرناک ہونے کے باوجود اس کے ذریعہ اسپین پہنچنے والوں کی تعداد مں رواں برس تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے، اور اب تک 11 ہزار مہاجرین ہسپانوی جزیرے پر پہنچ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.