برطانیہ اور فرانس کے درمیان مہاجرین کے حوالے سے بڑا معاہدہ طے پاگیا

0

لندن: انگلش چینل سے تارکین وطن کی آمد سے پریشان برطانوی حکومت نے فرانس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت تارکین کو فرانس میں روکنے کے لئے برطانیہ اسے رقم دے گا، یہ معاہدہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب صرف ہفتہ اور اتوار کے روز فرانس نے 64 تارکین کو برطانیہ جاتے روکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش چینل میں کشتیوں کے ذریعہ فرانس سے برطانیہ آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لئے دونوں ملکوں میں معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت تارکین کی فرانس سے روانگی روکنے کے لئے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، جبکہ فرانسیسی حکام ساحلی علاقوں میں گشت بھی بڑھائیں گے، یہ معاہدہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے ، جب   صرف ہفتہ اور اتوار کے روز فرانسیسی پیٹرول بوٹس نے 64 تارکین کو برطانیہ جاتے روکا ہے، ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، نئے معاہدے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا، اور اس کے تحت فرانس ساحلی علاقے میں گشت کو دگنا کردے گا، برطانوی وزیرداخلہ یرپتی پٹیل کا کہنا ہے کہ تارکین پر نظر رکھنے کے لئے ڈرون اور ریڈار استعمال کئے جائیں گے۔ فرانس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ کے تحت برطانیہ فرانس کو 31.4 ملین یورو اخراجات کی مد میں ادا کرے گا، اس معاہدہ    کا 6 ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.