حکومت نے پی ڈی ایم کی امیدوں پر پانی پھیردیا

0

اسلام آباد: اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات سے قبل گیارہ جماعتی اپوزیشن الائنس پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے حکومت گرانے کے منصوبے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں سینیٹ الیکشن جلد کرانے سے متعلق مشاورت کی گئی، اجلاس میں حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری میں کرانے پرغور کیا گیا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ میں تجاویز پیش کیں، وفاقی حکومت نے تجویز پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرائے جانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے اس حوالے سے آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی جس کی روشنی میں طے کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں گے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائے طلب کرے گی۔ حکومت سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں ترمیم کے بغیر الیکشن کروا سکے گی، آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے فروری میں منعقد ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو 31 جنوری تک مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے، حخومت کی مستعفی نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے فروری میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.