دبئی میں کرونا ویکسین لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے طریقہ کار جاری

0

دبئی: متحدہ عرب امارات نے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین تمام مکینوں کے لیے مفت لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اور اس کے لئے طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے، شہری اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

دبئی میں ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن  کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹال فری نمبر800342 پر فون کرکے بھی ویکسین کیلئے اندراج کرایا جاسکتا ہے۔ پہلے مرحلے میں طبی عملے سمیت 60 سال سے زیادہ عمر اور دائمی امراض کا شکار افراد ویکسین لگائی جارہی ہے۔ ویکسین کی پہلی ڈوز کے بعد دوسری ڈوز 21 روز کے بعد لگائی جائے گی۔

اس کے ساتھ  حکام نے وضاحت کی ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد بھی سفر کی صورت میں پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی نہیں ہوں گے، اسی طرح انہیں ماسک بھی لازمی پہننا ہوگا۔ دبئی میں ویکسین کے لئے جو مراکز قائم کئے گئے ہیں، ان میں زعبیل ہیلتھ مرکز،المظہر ہیلتھ سنٹر، البرشہ ہیلتھ مرکز، حطہ اسپتال اور ندالحمارہیلتھ مرکز شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.