اٹلی میں بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ

0

روم: اٹلی میں کرونا کے معیشت پر وار جاری ہیں، اور دسمبر میں روزگار کے اعداد و شمار ایک بار پھر بہت خراب آئے ہیں، بڑے پیمانے پر مزید لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، جبکہ اپنا روزگار یا کاروبار کرنے والوں کی بھی بڑی تعداد بے روزگار ہوئی ہے۔

اطالوی ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں 4 لاکھ 44 ہزار ملازمتیں ختم ہوگئیں، اور  یہ ایک بڑی شرح ہے، مجموعی طور پر ملازمتوں میں تقریبا 1.9 فیصد کمی آئی ہے، جو نومبر میں صرف 0.4 فیصد تھی، نومبر میں ایک لاکھ ایک ہزار ملازمتیں ختم ہوئی تھیں، دسمبر میں ملازمتیں زیادہ ختم ہونے کے بعد ملک میں بے روزگاری کی شرح بھی بڑھ کر 9 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ نوجوانوں میں یہ شرح 29 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ اس کے علاوہ نومبر اور دسمبر کے دوران اپنا روزگار کمانے والے 79 ہزار افراد بھی بے روزگار ہوئے ہیں، تاہم اس دوران  مستقل ملازمت کرنےوالے ملازمین کی تعداد میں ایک لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں جاری سیاسی بحران کے بھی معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں، اور ملکی قرضوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سال اٹلی کے قرضے اس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کے 158 فیصد سے تجاوز کرجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.