لیگی ایم این اے کی سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام، 19 گرفتار

0

لاہور: ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی  شیخ روحیل اصغر کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ  کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما شیخ روحیل اصغرجو پہلے بھی سرکاری زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں اور ان کیخلاف  انکوائر ی بھی جاری ہے،پھر بھی باز نہ آئے اور ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی کو سبحان گارڈن  ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر ہتھیانے کی کوشش کی۔

اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی،اور وہاں تعمیرات میں مصروف 19 افراد کو گرفتار کرکے   مقدمہ درج کرلیاہے،اینٹی کرپشن نےشیخ روحیل اصغر کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیگی ایم این  اے  جس اراضی پر قبضے کی کوشش کررہے تھے ،اس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.