برطانوی پولیس نے ریڈنگ حملہ دہشت گردی قرار دیدیا، مسلم  نوجوان گرفتار

0

 لندن:برطانیہ کے  شہر ریڈنگ میں پولیس نے چاقو حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے اور اس حملے میں ملوث مشتبہ لیبیائی باشندے کو گرفتار کرلیا ہے، اس مشتبہ شخص نے ہفتہ کی شام ایک ریلی کے بعد پارک میں متعدد افراد پر چاقو سے  حملہ  کیا تھا، جس سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

برطانوی پولیس نے گرفتار کئے گئے لیبیا کے باشندے کی  شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم برطانوی خبر ایجنسی  کے مطابق   مشتبہ شخص 25 سالہ نوجوان  خیری سعد اللہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک واقعہ میں کسی اور  کے ملوث ہونے  کا پتہ نہیں چلا، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے، تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ وہ اکیلا تھا، یا اس کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی رابطے میں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اس طرح کے حملہ کی کوئی انٹیلی جنس اطلاع نہیں تھی۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وزراء، اور پولیس حکام کے ساتھ اجلاس کیا ہے ۔  جس میں انہوں نے   ایسے حملے  روکنے کیلئے قوانین  مزید سخت بنانے کا عندیہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.