برطانیہ میں نئی قسم تیزی سے پھیلنے لگی

0

لندن: برطانیہ ایک طرف ویکسین استعمال کرنے والا پہلا یورپی ملک بن چکا ہے، تو دوسری جانب وہاں اس وبا کے نئے وائرس سامنے آنے پر تشویش بڑھ گئی ہے، نیا وائرس پہلے سے موجود کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک نکلا ہے، اور وہ پرانے وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں چندر وز قبل کرونا کا نیا وائرس سامنے آیا تھا، جس پر فوری سائنسی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں، اور اب انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وٹی نے کہا ہے کہ نیا وائرس اس لحاظ سے زیادہ خطرناک نکلا ہے، کہ اس کا پھیلاؤ زیادہ تیزی سے ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ نیا وائرس سامنے آنے کے بعد اب ہمیں مزید محتاظ رہنا ہوگا، برطانوی حکومت نے اس وائرس کے بارے میں تحقیقی رپورٹ سے عالمی ادارہ صحت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ڈبلیو ایچ اوکو اس نئے وائرس سے الرٹ کردیا ہے، کرس وٹی کا کہنا تھا اب تک ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ یہ نیا وائرس زیادہ ہلاکتوں کا سبب بن سکتا ہے، یا اس پر ویکسین کس قدر موثر ہوگی، اس بارے میں ابھی کام جاری ہے۔

اس سے پہلے برطانوی وزیرصحت میٹ ہین کوک نے بھی کہاتھا کہ جنوبی انگلینڈ میں سامنے آنے والا نیا کرونا وائرس زیادہ تیزی سے وبا کو پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ حد درجہ احتیاط کریں، تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.