قرنطینہ سے انکار پر ہزار یورو جرمانہ ہوگا، اٹلی کے ریجن کا فیصلہ 

0

وینس: اٹلی کے وینیتو ریجن نے قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار یورو جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ علاقے میں کرونا کے کیس سامنے آنے پر کیا گیا ہے، جن کی وجہ علاقے میں بیرون ملک سے آنے والا شہری بتایا جاتا ہے، جس نے کرونا کی علامات ہونے کے باوجود قرنطینہ سے انکار کردیا تھا۔

نئے قانون کے تحت اگر کو ئی فرد قرنطینہ توڑ کر کام پر پایا گیا ،تو اس کی فرم کو بھی ایک ہزار یورو کا جرمانہ ہوگا، اسی طرح اسپتالوں کو بھی پابند بنادیا گیا ہے کہ اگر کسی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آتا ہے، اور وہ قرنطینہ میں جانے سے انکار کرتا ہے، تو ایسے فرد کے بارے میں وہ پولیس کو فوری آگاہ کریں گے، پولیس ایسے فرد کیخلاف فوجداری کارروائی کرسکے گی۔

ریجنل گورنر لوسا زائیا کا کہنا ہے کہ جن ملکوں سے آنے والے افراد کیلئے قرنطینہ کی شرط عائد ہے، انہیں کرونا کا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا، اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے علاوہ باقی تمام ملکوں سے وینیتو ریجن میں آنے والوں کیلئے 14 روز کا قرنطینہ لازمی ہے، اسی طرح کرونا مریض سے رابطے میں آنے والوں کیلئے بھی 2 ہفتے کا قرنطینہ لازمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.